0
Saturday 24 Sep 2011 23:26

امریکا ہمیں برداشت سے زیادہ نہ آزمائے، حقانی نیٹ ورک کئی برس تک امریکا کی آنکھ کا تارہ تھا، حنا ربانی

امریکا ہمیں برداشت سے زیادہ نہ آزمائے، حقانی نیٹ ورک کئی برس تک امریکا کی آنکھ کا تارہ تھا، حنا ربانی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی رہنماؤں کے بیانات سے بات چیت کا دروازہ بند بھی ہو سکتا ہے۔ ہمیں برداشت سے زیادہ نہ آزمایا جائے۔ ایک عربی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک انٹیلیجنس ایجنسی کی حیثیت سے سی آئی اے کے بھی دنیا بھر میں دہشتگرد تنظیموں سے رابطے ہیں۔ ماضی میں حقانی نیٹ ورک کئی برس تک امریکا کی آنکھ کا تارہ تھا، اگر پاکستان کے شدت پسندوں سے رابطے ہیں تو سی آئی اے بھی یہی کام کر رہی ہے۔ امریکا نے اپنے الزامات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلقات بہتر بنانے کا موقع گنوانے کی کوشش نہیں کی جائے گی اور دونوں ممالک کو بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 101206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش