0
Wednesday 21 Sep 2022 00:44

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف اور پی ٹی وی حکام کے خلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، لیگی رہنما میاں جاوید لطیف اور پی ٹی وی چیئرپرسن کے خلاف پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 14 ستمبر کو پی ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس نشر کی گئی، جسے مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے ایماء پر سرکاری ٹی وی پر چلایا گیا۔ پی ٹی وی حکام سہیل علی، شاہرہ شاہد نے سیاق وسباق سے ہٹ کر عمران خان کی تقاریر کے ایڈیٹڈ کلپس چلائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1015374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش