0
Monday 26 Sep 2011 13:03

پاکستان کی نئی حکمت عملی، حنا ربانی کو امریکہ سے فوری واپسی کی بجائے جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرنے کی ہدایت

پاکستان کی نئی حکمت عملی، حنا ربانی کو امریکہ سے فوری واپسی کی بجائے جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے امریکی الزامات کا جواب دینے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اب امریکہ سے فوری واپسی کی بجائے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے دو مرتبہ فون پر رابطہ کر کے انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا موقف بھرپور انداز سے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اب وزیر خارجہ ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب میں پاکستان کا دو ٹوک موقف پیش کریں گی۔ اس سے پہلے حکومت نے حنا ربانی کھر کو دورہ امریکہ فوری وطن پہچنے کا کہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 101589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش