0
Sunday 25 Sep 2011 21:39

تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، وزیراعظم گیلانی نے حنا ربانی کھر کو فوری امریکا سے واپس بلا لیا

تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، وزیراعظم گیلانی نے حنا ربانی کھر کو فوری امریکا سے واپس بلا لیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر فوری طور امریکہ سے واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے قومی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی فوری وطن واپس بلا لیا ہے۔ وہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس مین شرکت کے لیے نیو یارک میں ہیں۔ کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کو ملک کو درپیش خطرات کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ سیاسی جماعتوں کو ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم گیلانی نے صدر آصف زرداری سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف، اسفندیار ولی، مولانا فضل الرحمان، منور حسن، چوہدری شجاعت، الطاف حسین، عمران خان، آفتاب شیر پاؤ، منیر خان اورکزئی، سلیم سیف اللہ، مولانا انس نورانی اور شیخ رشید احمد سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی کابینہ کی کمسن رکن وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو امریکا سے فوری واپس بلا لیا ہے، واضح رہے کہ وزیر خارجہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا گئی تھیں، جہاں پر انھوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ جمعہ کو صدر بارک اوبامہ سے ملاقات بھی کی تھی۔ اب جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے اس صورتحال میں صلاح مشورہ کرنے کے لیے حکومت نے انھیں دورہ امریکا سے فوری واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ وہ ایک دو روز میں وطن واپس آجائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 101436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش