0
Wednesday 28 Sep 2022 13:49

اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا

اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی کی تیاری کرلی، آمد سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نون لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی کی تیاری کرلی، آمد سے قبل نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کے عرصے میں نواز شریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہوں گے اور عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔
 
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں، تاہم ہوسکتا ہے انتخابات سے قبل آئیں۔ خیال رہے چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف عام انتخابات سے قبل پاکستان آئیں گے۔ انھوں نے بتایا تھا کہ پارٹی نے درخواست کی تھی کہ اگلے الیکشن کی مہم میاں صاحب خود چلائیں اور نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی مہم لیڈ کرنے کی پارٹی کی درخواست مان لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش