0
Thursday 29 Sep 2011 13:37

قوم متحد ہو کر بیرونی خطرات کا مقابلہ کر سکتی ہے، سیاستدان اتحاد کا مظاہرہ کرکے قوم کو مایوسی سے نکالیں، نواز شریف

قوم متحد ہو کر بیرونی خطرات کا مقابلہ کر سکتی ہے، سیاستدان اتحاد کا مظاہرہ کرکے قوم کو مایوسی سے نکالیں، نواز شریف

اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے خلاف قوم متحد ہے۔ امریکا پاکستان پر دباوٴ ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم متحد ہو کر بیرونی خطرات کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ لاہور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اتحاد کا مظاہرہ کرکے قوم کو مایوسی سے نکالنا ہو گا۔ اس وقت کون حکومت میں ہے اور کون باہر یہ نہیں دیکھنا چاہیے، ہم سب ایک ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پارلیمینٹ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا تو آج یہ نوبت نہ آتی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس میں پیش ہونے والی تجاویز سے لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔  انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا قومی معاملات پر حکومت، فوج، آئی ایس آئی سمیت تمام اداروں کو ایک ہی سمت میں چلنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقانی گروپ کا پاک سرزمین سے کارروائیاں کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امریکا سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لے اور تمام فوجی آپریشن فوری طور پر بند کرکے امن کا راستہ اپنایا جائے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے خلاف کیس تیار کر لیا۔ اب رائے عامہ ہموار کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا امریکی دھمکیوں نے قوم کو بیدار اور متحد کر دیا۔ اب قیادت کو بھی اپنا کردار ثابت کرنا ہو گا جبکہ دفاعی اْمور کے ماہر اکرام سہگل نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت بکی ہوئی ہے۔ اس سے کوئی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔ پاکستان پر دباوٴ ڈالنے کے لئے امریکا مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔ امریکی حکام کے اپنے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 102421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش