0
Tuesday 22 Nov 2022 10:58

چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار

چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کورونا کے خلاف مؤثر تعاون کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعاون کا اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش