0
Thursday 24 Nov 2022 12:54

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک اور کتاب پر پابندی عائد کردی

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک اور کتاب پر پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی غیر رجسٹرڈ کتابوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایک اور کتاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئی جی سی ایس ای اردو کی نصابی کتاب پر پابندی لگائی ہے۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دانیال پبلشر کی کتاب پر غیر رجسٹرڈ ہونے کے باعث پابندی عائد کی۔ حکام کے مطابق کتاب کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا تھا۔ پی سی ٹی بی نے کتابوں کی رجسٹریشن کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش