0
Saturday 26 Nov 2022 13:41

گجرات میں بی جے پی نے فسادیوں کو 2002ء میں ہی سبق سکھایا ہے، امت شاہ

گجرات میں بی جے پی نے فسادیوں کو 2002ء میں ہی سبق سکھایا ہے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پہلے سماج دشمن عناصر گجرات میں تشدد میں ملوث ہوتے تھے اور کانگریس ان کی حمایت کرتی تھی لیکن 2002ء میں ’سبق سکھائے جانے‘ کے بعد مجرموں نے ایسی سرگرمیوں کو روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2002ء کے بعد سے ریاست گجرات میں مستقل امن قائم کیا ہے۔ گجرات میں فروری 2002ء میں گودھرا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں آگ لگنے کے بعد ریاست کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں مسلمانوں کا قتل عام بھی کیا گیا۔ امت شاہ نے ریاست میں اگلے ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کھیڑا ضلع کے مہودھا میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں ایک ریلی نکالی۔

بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام لگایا کہ گجرات میں کانگریس کے دور حکومت میں (1995 سے پہلے) اکثر فرقہ وارانہ فسادات ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مختلف برادریوں اور ذاتوں کے افراد کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتی تھی۔ امت شاہ کے مطابق کانگریس نے اس طرح کے فسادات کے ذریعے اپنا ووٹ بینک مضبوط کیا اور سماج کے ایک بڑے طبقے کے ساتھ ناانصافی کی۔
خبر کا کوڈ : 1026960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش