0
Wednesday 30 Nov 2022 18:38

سندھ میں کسی جماعت کی حکومت نہیں بلکہ ایک خاندان کی حکومت ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں کسی جماعت کی حکومت نہیں بلکہ ایک خاندان کی حکومت ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کی عادل ہاؤس کراچی پر ملاقات۔ پی ٹی آئی رہنما علیم عادل شیخ، میاں زاہد اقبال معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ظفر بختاروی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں سندھ و پنجاب کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اسمبلیوں سے استعفی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے پنجاب میں عوامی خدمات پر میاں محمودالرشید کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر بلدیات محمودالرشید نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفی کا سنتے ہی پی ڈی ایم کے ہوش اڑ چکے ہیں، پنجاب میں اپوزیشن کے پاس اعداد پورے نہیں، اسمبلیوں سے استعفی کے بعد الیکشن کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں، گورنر راج لگانے یا غیر آئینی قدم سے سیاسی استحکام میں مزید تیزی آئے گی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں کسی جماعت کی حکومت نہیں بلکہ ایک خاندان کی حکومت ہے، سندھ کا ایوان صرف ذاتی چوری کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے رہ گیا ہے، سندھ سے تمام اراکین نے اپنے استعفی جمع کرا دیئے ہیں، سندھ میں زرداری مافیا نے عوام سے روٹی کپڑا مکان کے نعرے پر ووٹ لیکر سب کچھ چھین لیا ہے، سندھ کے عوام کے پاس بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، صحت تعلیم صاف پانی سمیت سمیت دیگر سہولیات عوام کو محروم رکھا گیا ہے، 15 سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے لیکن کوئی بھی ترقی نہیں ہوئی، صرف کرپشن میں انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ توڑے ہیں، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہوچکی ہے اور تبدیلی کی طرف دیکھ رہی ہے، آنے والے الیکشن میں سندھ سے پی ٹی آئی بڑی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1027706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش