0
Thursday 1 Dec 2022 16:05

غزہ میں مقاومت فلسطین کا کامیاب میزائل تجربہ

غزہ میں مقاومت فلسطین کا کامیاب میزائل تجربہ
اسلام ٹائمز۔ آج جمعرات کے دن خبر رساں اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ مقاومت فلسطین نے غزہ میں جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس حوالے سے فلسطین کے میڈیا نے اعلان کیا کہ آج صبح غزہ کی پٹی پر مقاومت فلسطین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے بحیرہ روم کی جانب تین میزائل داغے۔ البتہ اس رپورٹ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے چلائے جانے والے میزائلوں کی اقسام کا ذکر نہیں کیا گیا۔ فلسطینی نیوز ایجنسیز نے بھی غزہ میں اس میزائل تجربے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کی آوازوں کی خبر دی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کار، مقاومت کی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کے طور پر نئے میزائل تجربات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطین میں میزائل سازی اور مختلف اقسام کے میزائلوں کے تجربات کے ساتھ ساتھ مقاومت کو وسعت دی جا رہی ہے، تاکہ اپنے شہریوں اور اہم مقامات کے خلاف اسرائیل کے میزائل اور فضائی حملوں کو روکنے کے علاوہ ان کا مقابلہ کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1027905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش