0
Friday 2 Dec 2022 22:39

آئی ایم ایف کی منتیں نہیں کرنی، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف کی منتیں نہیں کرنی، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منتیں نہیں کرنی، ملک کی خاطر اب بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا ہوں، آگلے کچھ دنوں میں دوست ملکوں سے تین ارب ڈالر مل جائیں گے، ہمیں اسی مہینے سات سے آٹھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل سے پوچھیں 6 ماہ میں کتنے پیسوں کا اہتمام کر کے گئے؟، ہم عوام پر لامحدود بوجھ نہیں ڈال سکتے، اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عمران خان ریاست کی بجائے اپنی سیاست بچا رہے ہیں، عمران خان کو اپنی سیاست کی فکر ہے، ملک کو ڈی فالٹ نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1028129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش