Monday 5 Dec 2022 11:32
اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے دشمن صنعا اور دیگر یمنی صوبوں پر بمباری کرتا تھا، لیکن آج یمن کسی بھی حملے کا جواب کئی میزائلوں اور ڈرونز سے دے سکتا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار شام کو کہا کہ یمن اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گا۔ انصاراللہ نیوز سائٹ کے مطابق یحییٰ سریع نے کہا کہ ہم ایک مقدس جنگ میں ہیں اور ہم شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، جنہوں نے اپنے پاک خون سے روشن تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان قربانیوں نے یمن کے عوام کا سر بلند کر دیا اور اپنی قوم کو ان کی بہادری اور شجاعت کا احساس دلایا۔
اگرچہ اس سے پہلے دشمن نے صنعاء اور دیگر صوبوں پر بمباری کی تھی، لیکن آج ہم کسی بھی حملے کا جواب کئی میزائلوں اور ڈرونز سے دے سکتے ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کی مسلح افواج دشمن کے ساتھ خوف اور دہشت کے توازن میں ایک مساوات پیدا کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں اور واضح کیا کہ حالیہ مساوات اور تیل و گیس جیسے بنیادی وسائل کی حمایت مسلح افواج کے مشن کے مطابق ہے۔ آخر میں یحییٰ سریع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مساوات نے یمن کے دفاع کی صلاحیت اور ملک کی خود مختاری اور وسائل کی حمایت میں مسلح افواج کی ترقی کو ثابت کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 1028583
منتخب
27 Mar 2023
27 Mar 2023
26 Mar 2023
26 Mar 2023
26 Mar 2023
25 Mar 2023