0
Sunday 23 Aug 2009 13:31

نائیجیریا میں علیحدگی پسند تنظیم کے باغی راہنما نے ہتھیار ڈال دیئے

نائیجیریا میں علیحدگی پسند تنظیم کے باغی راہنما نے ہتھیار ڈال دیئے
نائیجیریا میں علیحدگی پسند تنظیم کے باغی رہنما نے ہتھیار ڈال دیئے۔ حکومت کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد علیحدگی پسند تنظیم کے جنگجو کمانڈر ایبی کبوور وکٹر نے پورٹ ہارکورٹ شہر کے قریب ایک خصوصی تقریب میں سینکڑوں رائفلیں، راکٹ لانچرز اور گن بوٹس حکام کے حوالے کر دیئے۔ نائیجیریہ کے تیل سے مالا مال علاقے یناگوا میں علیحدگی پسند تنظیم کے حامی باغیوں کی کارروائیوں سے تیل کی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔ متعدد غیر ملکی کمپنیوں نے کام بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے نائیجیریا کی تیل کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ باغی کمانڈر نے 300 خودکار رائفلیں، بھاری مقدار میں ایمونیشن اور بارہ گن بوٹس مقامی حکام کے حوالے کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 10326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش