0
Monday 3 Oct 2011 22:50

سپریم کورٹ کراچی بدامنی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنائے گی

سپریم کورٹ کراچی بدامنی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنائے گی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ دن ایک بجے فیصلہ سنائے گا۔ عدالت نے تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ پانچ رکنی بینچ میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر مسلم ہانی اور جسٹس غلام ربانی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت چوبیس اگست سے شروع کی اور روزانہ کی بنیاد پر دس دن میں سماعت مکمل کرکے سولہ ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ذیلی عدالتوں کو ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد سماعت کی ہدایت کی تھی اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ جرائم کے خلاف اقدامات کی رپورٹ روزانہ عدالت میں پیش کریں۔











خبر کا کوڈ : 103473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش