1
Friday 20 Jan 2023 16:38

ملت اسلامیہ توہین صحابہ ترمیمی بل 2021ء کو یکسر مسترد کرتی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

ملت اسلامیہ توہین صحابہ ترمیمی بل 2021ء کو یکسر مسترد کرتی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب نشتر پارک علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ توہین صحابہ ترمیمی بل 2021ء کو یکسر مسترد کرتی ہے، توہین رسالتؐ، اہل بیتؑ، صحابہؓ اور اولیائے الہیؒ ایک مذہبی مسئلہ ہے، جس پر رائے دینے کا حق اسلامی تعلیمات کے حامل علمائے کرام، مذہبی جماعتوں اور دینی اداروں کو حاصل ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل، ملی یکجہتی کونسل اور (غیر فعال) متحدہ مجلس عمل میں شامل شخصیات کی رائے حاصل کئے بغیر اس طرح کے بل کی منظوری ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے، بل پر دستخط کرنے والے افراد اسلامی تعلیمات کے ماہرین نہیں اور بل پیش کرنے والے فرد پر فرقہ واریت کا الزام بھی عائد ہے، ایسے بل کو ہم نہیں مانتے اور اداروں سے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے افراد پر، جو ایوانوں میں بیٹھے نظر آتے ہیں، نظر رکھنے کا مطالبہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1036615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش