0
Friday 27 Jan 2023 01:36
فواد چوہدری کی اہلیہ کا پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک پر ردعمل

پرویز الٰہی کی گفتگو سے میرے اور میرے بچوں کے جذبات مجروح ہوئے، حبا فواد

پرویز الٰہی کی گفتگو سے میرے اور میرے بچوں کے جذبات مجروح ہوئے، حبا فواد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازیبا گفتگو کی مذمت کرتی ہوں۔ ایک نجی چینل پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ پرویز الٰہی فواد چوہدری پر الزام لگائیں کہ ہمیں حکومت کرنے دیں، کیونکہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب رہنا تھا۔ حبا فواد نے کہا کہ پرویز الٰہی الزام لگا رہے ہیں کہ فواد چوہدری نے اسمبلی تحلیل کروائی ہے، وہ پارٹی پالیسی کے ساتھ نہیں کھڑے، فواد چوہدری کا اس میں اپنا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہیئے تھی تو آپ تحریک انصاف کے نظریئے اور پالیسی کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔ حبا فواد نے کہا کہ پرویز الٰہی کی گفتگو سے میرے اور میرے بچوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ جس طرح کی پرویز الہیٰ نے زبان استعمال کی، کیا انہیں اور ان کی عمر کو ججتا ہے، انہوں نے شرمناک رویہ اختیار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1037966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش