0
Friday 27 Jan 2023 21:06

گورنر جی بی سید مہدی شاہ کی آصف علی زرداری سے ملاقات، گندم کیلئے مزید گرانٹس کی درخواست

گورنر جی بی سید مہدی شاہ کی آصف علی زرداری سے ملاقات، گندم کیلئے مزید گرانٹس کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق صدر کو جی بی کے مسائل سے آگاہ کیا گیا جبکہ دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر نے سابق صدر آصف علی زرداری سے درخواست کی کہ گلگت بلتستان میں گندم بحران پر قابو پانے کیلئے وزیر اعظم سے سبسڈی کی مد میں مزید خصوصی گرانٹ منظور کرانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ سابق صدر آصف زرداری نے گورنر کو یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کریں گے کہ جی بی کیلئے سبسڈی کی مد میں مزید گرانٹس دیئے جائیں۔ سابق صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے پاکستان پیپلز پارٹی کا رشتہ تین نسلوں کا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، جس طرح شہید بھٹو اور شہید بی بی نے جی بی کے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کا موجودہ سیٹ اپ اور شناخت بھی صدر زرداری کا تحفہ ہے۔ ملاقات کے موقع پر گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1038061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش