0
Saturday 4 Feb 2023 23:32

کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امجد حسین ایڈووکیٹ

کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور دُنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتی۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہماری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سپورٹ کشمیر کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام جس طرح بھارتی سرکار کے ظلم و ستم کا شکار ہیں وہ قابل مذمت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ انشاء اﷲ ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیری بھائی امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر جلد شروع کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام عالم کا فرض ہے کہ وہ بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر یہ بات واضح ہو جائے کہ دُنیا ریاستی جبر کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے اُصولی موقف کی تائید کرتی ہے۔ بھارتی حکومت کی نہتے کشمیری عوام پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش