0
Tuesday 14 Mar 2023 17:58

صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت

صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت
اسلام ٹائمز۔ آج منگل کے روز فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ ایک ماہ قبل صیہونی آباکاروں کے حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ اس فلسطینی جوان پر دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر "الخلیل" میں "بئر السبع" کے علاقے میں صیہونی دہشت گردوں نے چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔ اس حوالے سے فلسطین کے شھاب میڈیا نے اطلاع دی کہ ایک ماہ قبل صیہونی آبادکاروں کے حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی شہری "حمزه العیص الحروب" شہید ہوگیا ہے۔ اس فلسطینی جوان پر ایک ماہ قبل بئر السبع کے بازار میں چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ صیہونی انتہاء پسند کابینہ کے تشدد آمیز اقدامات کے بعد حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے بالخصوص جنین اور نابلس میں صیہونی فوج و آبادکاروں سے فلسطینی مقاومت کے تصادم میں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت مقبوضہ سرزمین بالخصوص مغربی کنارے کے حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین ہر ممکن وسیلے سے صیہونی جرائم کا جواب دیتے رہتے ہیں۔ اس امر نے غاصب صیہونیوں کے لئے نئی تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اس سے پہلے صیہونی صرف مقبوضہ سرزمین کے جنوب میں غزہ میں فلسطینیوں سے متصادم تھے۔ لیکن اب فلسطینی نوجوانوں کے مسلح ہونے کی وجہ سے مغربی کنارہ بزدل صیہونی دشمن کی کمین گاہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اس امر نے صیہونیوں سے ان کی راتوں کی نیند کو چھین لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش