0
Saturday 18 Mar 2023 17:07
رہائشی علاقے میں آنسو گیس کا استعمال، کرین سے گیٹ توڑے گئے

ایک سیاسی جماعت کیخلاف اس طرح کا آپریشن نہیں ہونا چاہیئے تھا، اعتزاز احسن

زمان پارک پُرامن لوگوں کا علاقہ ہے، چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیئے
ایک سیاسی جماعت کیخلاف اس طرح کا آپریشن نہیں ہونا چاہیئے تھا، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ رہائشی علاقے میں آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا، کرین سے گیٹ توڑے گئے، پولیس کے شیل میرے گھر گرے ہیں۔ عمران خان کے گھر سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پُرامن رہیں، اگر پولیس کے پاس سرچ وارنٹ تھا تو کس کو دکھایا گیا، پولیس بکتر بند گاڑیوں پر حملہ کرنے کے لیے آئی تھی، کوئی خاتون پولیس افسر نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کارکن کوئی منفی کام نہ کریں، اس کا قانونی طور پر جواب دیں، پی ٹی آئی کو عدالت میں جانا چاہیئے، کبھی برصغیر کی تاریخ میں 4 ایس پیز بکتر بند گاڑیاں لے کر سرچ آپریشن کے لیے گئے ہیں؟ یہاں کوئی ڈکیت رہتے تھے۔؟ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہ پُرامن لوگوں کا علاقہ ہے، چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیئے، یہ ایک سیاسی جماعت ہے، اس کے خلاف اس طرح کا آپریشن نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کسی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ختم ہونے کے بعد بھی اس کی پارٹی ختم نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 1047360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش