0
Monday 20 Mar 2023 20:11

وحدت یوتھ تحصیل کبیروالا کی تنظیم نو، نوید عباس صدر منتخب

وحدت یوتھ تحصیل کبیروالا کی تنظیم نو، نوید عباس صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ تحصیل کبیروالا کی تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سلیم عباس صدیقی نے وحدت یوتھ کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ سید رونق بخاری نے زندگی کا مقصد اور ہدف پر گفتگو گی۔ سید دلاور زیدی رکن صوبائی کابینہ جنوبی پنجاب مجلس وحدت مسلمین اور سابق مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان تنصیر مہدی نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوید عباس کو وحدت یوتھ کبیروالا تحصیل کا صدر منتخب کیا گیا اور نو منتخب تحصیل صدر سے سیلم عباس صدیقی نے حلف لیا۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے کنونشن میں شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1047755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش