0
Tuesday 21 Mar 2023 21:32

پرانی پنشن کو لیکر تیز ہوتی تحریک سے گھبرائی مودی حکومت

پرانی پنشن کو لیکر تیز ہوتی تحریک سے گھبرائی مودی حکومت
اسلام ٹائمز۔ پرانی پنشن اسکیم کو لے کر پورے بھارت میں تیز ہوتی جا رہی تحریک سے مودی حکومت گھبرائی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ 21 مارچ کو ملک بھر میں ضلع سطحی ریلیاں کرنے جا رہے سنٹرل ایمپلائی یعنی مرکزی ملازمین کو حکومت نے کسی طرح کی ہڑتال یا احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لینے پر سخت کارروائی کی تنبیہ کر دی ہے۔ مودی حکومت نے اس سلسلے میں باضابطہ سبھی وزارتوں اور مرکزی محکموں کو ہدایت جاری کی ہے۔ ’انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ایک خبر کے مطابق ڈی او پی ٹی (ڈیپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ) نے سبھی وزارتوں کو بھیجے خط میں کہا ہے کہ پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے لئے جوائنٹ فورم کے بینر تلے نیشنل جوائنٹ کارروائی کونسل نے او پی ایس پر 21 مارچ کو ملک بھر میں ضلع سطحی ریلیاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ڈی او پی ٹی کی ہدایت سرکاری ملازمین کو کسی بھی طرح کی ہڑتال میں حصہ لینے سے روکتے ہیں۔ جس میں اجتماعی اچانک تعطیل، دھیمی رفتار سے کام کرنا وغیرہ شامل ہیں یا کوئی بھی کارروائی جو رول 7 کی خلاف ورزی میں کسی بھی طرح کی ہڑتال کو فروغ دیتی ہے۔ ایسے ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر تنخواہ اور بھتہ نہیں ملیں گے۔

اس ہدایت میں آگے کہا گیا ہے کہ ملازمین کو احتجاج سمیت کسی بھی شکل میں ہڑتال کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ مجوزہ احتجاج کی مدت کے دوران درخواست کرنے پر ملازمین کو اچانک تعطیل یا دیگر کسی طرح کی چھٹی منظور نہیں کرنے کی ہدایت جاری کی جا سکتی ہیں۔ ہڑتال میں شامل ہونے والے ملازمین کی اطلاع اسی دن شام کو متعلقہ محکمہ کو بھیجی جانی چاہیئے۔ ڈی او پی ٹی کی اس ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے مویشی پروری و ڈیری محکمہ نے اپنے ملازمین کو پرانی پنشن اسکیم کے مطالبہ کو لے کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے پر کارروائی کی تنبیہ جاری کر دی ہے۔ محکمہ نے اس میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کوئی افسر یا ملازم ہڑتال یا احتجاج میں حصہ لیتا ہے تو اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ دراصل پرانی پنشن اسکیم پر کانگریس نے مودی حکومت کو بری طرح گھیر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش