0
Tuesday 21 Mar 2023 21:42

بلوچستان حکومت کیجانب سے کم عمری کی شادی روکنے کیلئے مسودہ تیار

بلوچستان حکومت کیجانب سے کم عمری کی شادی روکنے کیلئے مسودہ تیار
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کم عمری کی شادی روکنے کا مسودہ تیار کرلیا۔ وفاقی شرعی عدالت میں کم عمری کی شادی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان حکومت کے وکیل نے کہا ہے کہ صوبے میں کم عمری کی شادیوں کو روکنے کیلئے مسودہ تیارکر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس شرعی عدالت سید محمد أنور اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جہاں چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز وفاقی شرعی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران بلوچستان کے وکیل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلوچستان امتناع کم سنی کی شادی ایکٹ 2021 تیار کر لیا ہے۔ بل کا مقصد صوبے میں بچوں کی شادی کو روکنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا بل وفاقی شرعی عدالت کے ازخود نوٹس لینے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ قانون کا مسودہ صوبائی حکومت نے صوبائی کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ وکیل بلوچستان حکومت نے عدالت کو بتایا کہ بل منظوری کے لئے جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جس کے بعد وفاقی شرعی عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1047939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش