0
Wednesday 22 Mar 2023 21:21

طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے، علامہ مقصود ڈومکی

طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔ تقریب میں بچوں نے وطن عزیز پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تقاریر کیں اور ملی نغمے و ٹیبلو پیش کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں انگریز کی غلامی سے آزادی کا درس دیا۔

ہم حضرت علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔ ان کی بہترین تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے۔ آج پاکستان کو امریکی غلامی نے پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انگریزوں کے ذہنی غلام آج ملک و قوم پر مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوامی طاقت سے انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 1048142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش