0
Monday 27 Mar 2023 02:47

یو اے ای کیجانب سے تل ابیب کے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت

یو اے ای کیجانب سے تل ابیب کے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں مغربی کنارے کے شمال میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اُس اقدام کی مذمت کی، جس کے تحت قابض رژیم مغربی کنارے کے شمال میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر نو اور ہزاروں نئے فلیٹس بنانے کی اجازت دے رہی ہے۔ اس بیان میں اسرائیل کے اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور خطے کو کشیدگی و عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کا باعث ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ نے خطے میں امن کے قیام کے لئے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی حمایت پر زور دیا اور دو ریاستی حل کے لئے خطرہ بننے والے اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ متحدہ عرب امارات نے 1967ء کی حدود کا خیال رکھتے ہوئے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ دوسری جانب صیہونی حکومت کی کابینہ نے مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس میں 1029 فلیٹس کی تعمیر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1048908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش