0
Wednesday 29 Mar 2023 23:33

جماعت اسلامی کا کراچی میں سحر و افطار کے دوران بجلی و گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش

جماعت اسلامی کا کراچی میں سحر و افطار کے دوران بجلی و گیس کی بندش پر اظہارِ تشویش
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے شہر کراچی میں سحر و افطار کے دوران بجلی و گیس کی بندش پر گہری تشویش کا اظہارِ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سحر و افطار کے دوران گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے سے لیکر ماہ صیام میں روزے داروں کیلئے بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی تک پی ڈی ایم حکومت جھوٹ کی فیکٹری ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ گیس و تیل پیداوار اور روینیو فراہم کرنے والے صوبہ سندھ کے عوام کو سوئی گیس سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، جو کہ حکومتی بے حسی اور انسانی حقوق کی شدید پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس سحر و افطار اور تراویح کے دورانیہ میں بجلی و گیس کی بندش سے تو کہیں پریشر کی کمی سے روزے دار سخت اذیت سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سنگین صورتحال کا نوٹس اور روزے داروں کی مزید بددعائیں لینے کی بجائے شہریوں کیلئے سحر و افطار اور نماز تراویح کے دوران بجلی و گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سنجیدہ اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 1049469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش