0
Friday 31 Mar 2023 21:56

کشمیری مائیگرنٹ ریلیف ہولڈرز کا جموں میں احتجاج

کشمیری مائیگرنٹ ریلیف ہولڈرز کا جموں میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ کشمیری مائیگرنٹ ریلیف ہولڈرز نے جمعہ کے روز یہاں ریلیف کمشنر کے دفتر کے سامنے ریلیف میں اضافے کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبوں کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جب مائیگریشن ہوئی اس وقت مائیگرنٹ سرکاری ملازموں کو تنخواہیں واگذار کی گئیں جبکہ مائیگرنٹ زمینداروں اور دکانداروں کے لئے نقدی امداد مقرر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کل پانچ لاکھ پنڈتوں کی آبادی میں سے ریلیف ہولڈرز کی تعداد 16 یا 17 ہزار ہے جن کے لئے واپس جانے تک نقدی امداد مقرر کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکار نے جو نقدی امداد ہماری لئے رکھی مہنگائی بڑھنے کے ساتھ اس میں اضافہ کیا جاتا تھا لیکن گذشتہ چھ برسوں سے اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ احتجاجی نے کہا کہ ہماری موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار سے کافی امیدیں وابستہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 108 روپیے فی کس یومیہ ملتے ہیں جو کم سے کم ڈھائی سو روپیہ فی کس یومیہ ہونا چاہیئے تاکہ ہمارا گذارہ ہوسکے۔ احتجاجیوں نے ملک کے وزیر اعظم سے ایک کمیٹی بنانے کی بھی اپیل کی جو ان کے ساتھ بات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1049844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش