0
Tuesday 11 Oct 2011 09:22

افغانستان ویتنام سے بھی بڑی دلدل، امریکی معیشت دھنس رہی ہے، پختونوں سے ڈائیلاگ میں پاکستان ہی امریکہ کی مدد کرسکتا ہے، جنرل (ر) نصیر اختر

افغانستان ویتنام سے بھی بڑی دلدل، امریکی معیشت دھنس رہی ہے، پختونوں سے ڈائیلاگ میں پاکستان ہی امریکہ کی مدد کرسکتا ہے، جنرل (ر) نصیر اختر
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سابق سینئر جرنیل اور معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل نصیر اختر نے کہا ہے کہ امریکہ کے اگلے انتخابات کا سب سے اہم ایشو افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہو گا۔ اوباما یہ الیکشن مشکل سے ہی جیت سکیں گے بلکہ ممکن ہے کہ انہیں اپنی امیدواری ہی واپس نہ لینی پڑ جائے۔ افغانستان سے امریکہ نے فوجیں واپس نہ بلائیں تو اس کے لئے حالات ویتنام سے بھی ابتر ہوتے جائیں گے۔ جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا کہ امریکی عوام کو احساس ہو گیا ہے کہ افغانستان ویتنام سے بھی بڑی دلدل بن رہا ہے جس میں امریکہ اور اس کی معیشت دھنس رہی ہے۔ امریکی عوام اپنی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ امریکی عوام چاہتی ہے کہ امریکی فوجیوں کو فوراً واپس بلایا جائے کیونکہ امریکی معیشت اب افغان جنگ کا مزید بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہی ہے۔
 معروف دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو بھی اس صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے اور اسی وجہ سے ہم پر حقانی نیٹ ورک سے تعلقات اور آئی ایس آئی پر دہشت گردوں سے تعلقات کے الزامات لگائے گئے تھے۔ یہ الزامات اس لئے لگائے گئے تھے کہ ہم نے ”ڈومور“ کو ”مسترد“ کر دیا تھا۔ امریکی 2014ء تک اپنی فوجیں افغانستان سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن جو حالات پیدا ہو رہے ہیں ان کے لئے ایسا کرنا مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہوشیاری سے بھارت اور افغانستان کو اسٹرٹیجک معاہدہ کروایا ہے۔ امریکہ کو پاکستان کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ برہان الدین ربانی کی موت سے افغانستان میں امن کا عمل متاثر ہوا ہے۔ پختونوں سے ڈائیلاگ میں پاکستان ہی امریکیوں کی مدد کر سکتا ہے۔ پاکستان کی مدد سے ہی امریکہ افغانستان سے نکل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہمارے اوپر بھروسہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر بھروسہ کریں گے تو بہتری ہو گی ورنہ ان کا نقصان ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 105352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش