0
Tuesday 11 Oct 2011 15:22

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا جی ایچ کیو میں بریفنگ لینے سے انکار

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا جی ایچ کیو میں بریفنگ لینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے جی ایچ کیو میں بریفنگ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر جی ایچ کیو میں بریفنگ لینے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ کمیٹی اپنی روایت قائم رکھے گی اور آئندہ اجلاس کا ایجنڈا پاک امریکا تعلقات ہو گا۔ واضح رہے کہ پاک امریکا تعلقات اور افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹیوں کو 13 اکتوبر کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا۔
دیگر ذرائع اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرار داد کے تحت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس روایتی طور پر ان کیمرہ ہوتا ہے، اس لئے آج کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔
رضا ربانی نے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کو وزارت دفاع میں تیرہ اکتوبر کو بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی شریک نہیں ہو گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے نئے اجلاس کی تاریخ وزارت دفاع کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 105451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش