0
Monday 3 Oct 2011 21:59

ملکی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، رضا ربانی

ملکی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، رضا ربانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے امریکی عسکری قیادت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قوم کسی امریکی فوجی کو پاکستان میں دیکھنا پسند نہیں کرے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے عسکری اداروں پر امریکی حکام کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور امریکی دھمکیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا نے اپنے الزامات کے حوالے سے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پارلیمنٹرین کسی امریکی فوجی کو پاکستان میں دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس گیارہ اکتوبر کو ہو گا۔



خبر کا کوڈ : 103459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش