0
Wednesday 26 Aug 2009 13:12

افغانستان: سخت لڑائی کی توقع ہے،مولن،پیٹریاس

افغانستان: سخت لڑائی کی توقع ہے،مولن،پیٹریاس
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل مائیک مولن اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزید سخت لڑائی کی توقع ہے۔ جن علاقوں میں امریکی فوج تعینات ہے وہاں طالبان اپنا اثر بڑھا رہے ہیں۔ جنرل مائیک مولن اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس امریکا کے لیجئنز نیشنل کنونشن میں خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں افغانستان میں سخت لڑائی کی توقع ہے۔ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے لڑائی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی حفاظت بھی اہم ہے جو جنگ جیتنے کے لئے ضروری ہے۔ ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ اس وقت اس جنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو امریکی فوجی افغانستان میں لڑ رہے ہیں۔ ایک قوم کی حیثیت سے اس بات کو سچ کر دکھانا ہے کہ یہ جنگ درست ہے۔ ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ یہ جنگ القاعدہ کے خلاف ہے جو گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث ہے اور اس کے دہشت گرد اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

خبر کا کوڈ : 10550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش