0
Monday 24 Aug 2009 13:03

افغانستان سیکورٹی صورتحال، اوباما کی مشکلات میں اضافہ

افغانستان سیکورٹی صورتحال، اوباما کی مشکلات میں اضافہ
افغانستان میں سیکورٹی کی بتدریج بگڑتی ہوئی صورتحال سے امریکی صدر براک اوباما کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عوام کی جانب سے افغان جنگ کی بڑھتی ہوئی مخالفت کے ساتھ وہاں پر مزید امریکی فوج کی ضرورت نے امریکی صدر کیلئے پیچیدہ صورتحال پیدا کر دی ہے کیونکہ اس سے اوباما کے پاس دو آپشن رہ گئے ہیں، یا تو وہ افغانستان میں فوج کی تعداد میں اضافہ کریں یا پھر ان کو 68000 کی موجودہ سطح پر برقرار رکھیں۔ دوسری جانب سابق صدارتی امیدوار اور ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنرل میک کرسٹل پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ افغانستان میں ضرورت سے کم فوجیوں کی درخواست کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل میک کرسٹل عراق میں جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی طرز پر جنگی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق فوج کی درخواست کریں۔ ادھر کانگریس کی کمیٹی برائے بین الاقوامی تعلقات کے رکن رچرڈ لوگر نے صدر اوباما کی عوامی مقبو لیت کو افغان جنگ میں پیشرفت سے مشروط قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر اس کو منقسم کرتے ہوئے بحث کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 10412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش