0
Friday 26 May 2023 22:41

مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، علامہ مقصود ڈومکی

مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن آغا سید محمد رضا، مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ جبکہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انسان نے اللہ تعالٰیٰ سے عہد کیا ہے کہ وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کرے گا اور شیطان کی بندگی نہیں کرے گا۔ انسان کو اپنے عہد و پیمان کو پورا کرنا چاہیے۔ ہر عہدیدار پر تنظیمی دستور اور عہد کی پابندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کی امین ہے۔

قائد شہید نے وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت کو رد کرتے ہوئے ہمیں غلامی نامنظور کا درس دیا۔ ہم قائد شہید کے بتائے ہوئے راستے اور اپنے اصولی موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کریں۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت میں ہم وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے صدر سید ابراہیم شاہ نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1060284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش