0
Wednesday 31 May 2023 23:08

لبنانی سرحد کے قریب اسرائیل کی بحری مشق

لبنانی سرحد کے قریب اسرائیل کی بحری مشق
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کے وقت صیہونی فوج نے لبنانی دریائی حدود کے قریب بحری مشق منعقد کرنے کی خبر دی ہے۔ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج شام علاقائی سمندر کے شمال میں بحری مشق منعقد کی جائے گی، جس میں شب کے شعلے داغے جائیں گے۔ اس دوران "پژواک" کے دھماکوں کی آوازیں صیہونی علاقوں "کیبوتس روش هنیکرا" اور "موشاف لیمان" تک سنائی دیں گی۔ اس بیان میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ مشق کی منصوبہ بندی سال 2023ء کے اوائل میں ہونے والی جنگی مشقوں کے بعد کی گئی تھے۔

دوسری جانب صیہونیوں کی ان مشقوں سے قبل 21 مئی کو حزب‌الله نے لبنان سے اسرائیل کی شکست کے موقع پر اپنی جنگی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ان مشقوں میں حزب اللہ نے لبنانی سرزمین کے دفاع کے لئے اپنی مقاومتی صلاحیتوں کی نشان دہی کی۔ اس مشق میں صیہونی کالونیوں پر حملے، اسرائیلی آباد کاروں کی گرفتاریوں اور صیہونی کالونیوں پر ڈرون حملوں کی نمائش کی گئی۔ اس فوجی ایکسر سائز میں جنگی گاڑیوں، گولیوں اور میزائل ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1061241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش