0
Monday 5 Jun 2023 15:04

پی ٹی آئی میں ہی ہوں، سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسد قیصر

پی ٹی آئی میں ہی ہوں، سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں اور ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر اسد قیصر نے جہانگیر ترین سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جہانگیر ترین اور فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں اور چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں، ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج میرے چار کیسز ہیں۔ صحافی کے اس سوال پر کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے، کیا ان سے بات چیت ممکن ہے۔؟ اسد قیصر نے جواب دیا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، پہلے ماحول ٹھیک کریں، پھر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش