0
Saturday 15 Oct 2011 21:11

لاہور میں برٹش قونصل اور امریکی قونصلیٹ پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ

لاہور میں برٹش قونصل اور امریکی قونصلیٹ پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے لاہور میں برٹش قونصل اور امریکی قونصلیٹ کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع پر پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے لاہور میں برٹش قونصل اور امریکی قونصلیٹ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کیلئے چار خودکش حملہ آوروں 23 سالہ ابراہیم سالار، 25 سالہ ذیشان اللہ، 17 سالہ قاری طاس اور 14 سالہ وزیر خان کو ہدف دے کر لاہور بھجوایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ برٹش قونصل اور امریکی قونصلیٹ کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر محکمہ پولیس کو ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور بارود سے بھری گاڑی لیکر لاہور میں داخل ہو گئے ہیں اور ان اعلانات کی روشنی میں لاہور پولیس کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حساس اداروں کی طرف سے اطلاع پر سیاسی شخصیات پولیس افسران اور دیگر وی آئی پیز سمیت شہر کے اہم مزارات، مساجد، امام بارگاہ اور سرکاری عمارات کی بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 106454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش