0
Tuesday 18 Oct 2011 01:22

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہیں، رحمان ملک

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہیں، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پارلمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان دہشت گردی میں کالعدم تنظمیوں کے ساتھ بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بلوچستان جا رہے ہیں اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے کر صدر آصف علی زرداری کو رپورٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے واپسی پر رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور بی ایل اے اس ملوث ہیں جن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،حکومتی اقدامات سے ٹارگٹ کلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مبصرین اور عوامی حلقوں نے رحمان ملک کے اس بیان پر کہ کوئٹہ میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے جھوٹ اور پوائنٹ سکورنگ قرار دیا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ کیوں وزیر داخلہ صاحب آج کوئٹہ جارہے ہیں تو اس لیے اُن کو یہ جھوٹ بولنا پڑا، کہیں ہزارہ کے عوام کی احتجاج نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 107179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش