0
Friday 28 Oct 2011 23:55

پاکستان نے افغان سرحد پر حملے کا امریکی الزام مسترد کر دیا

پاکستان نے افغان سرحد پر حملے کا امریکی الزام مسترد کر دیا
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ فوجی ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی الزام بالکل غلط اور قطعی بے بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل کرٹس اسکیپروٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ سرحد پار پاکستانی فوج کی چوکیوں سے امریکی فوج پر راکٹ اور مارٹر فائر کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات فورس میں پاک فوج کی طرح تربیت یافتہ لوگ شامل نہیں بلکہ یہ مقامی طور پر بھرتی کیے گئے افراد ہوتے ہیں۔ تاہم پاکستانی فوجی ترجمان نے امریکی جنرل کے الزام کو غلط قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 110010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش