0
Tuesday 13 Feb 2024 19:41
ایم ڈبلیو ایم عمران خان کی جماعت ہے

عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار پر عمران خان کے اتحادی رہینگے، علامہ راجہ ناصر عباس

عمران خان کا ہر فیصلہ بلامشروط اور من وعن قبول کریں گے
عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار پر عمران خان کے اتحادی رہینگے، علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے اتحاد کے اعلان پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ہمارا روز اول سے یہ مؤقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہمارا اتحاد، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار، مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول کے بیانیہ کی بنیاد پر ہے، جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں علامہ راجہ ناصر نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر خوش آمدید کہتے ہیں، مجلس وحدت المسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں، ہم اسے بلامشروط اور من وعن قبول کریں گے۔ علامہ راجہ ناصر نے لکھا کہ عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1115980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش