0
Tuesday 8 Nov 2011 14:44

بھارت،مندر میں بھگڈر مچنے سے خواتین سمیت 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت،مندر میں بھگڈر مچنے سے خواتین سمیت 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مذہبی رسومات کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو خواتین سمیت 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے شہر ہری دیوار کے گائتری مندر میں مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے لاکھوں افراد جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ہری دیوار پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ بھوک اور پیاس کی وجہ سے مرے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق بھارت میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں مندر پوجا پاٹ کرنے والوں سے بھرا ہوا تھا کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی، انتظامیہ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے اور 50 سے زائد زخمی ہیں، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم اب تک بھگدڑ مچنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 112422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش