0
Friday 29 Mar 2024 12:00

کابل، دو روزہ پاک افغان مذاکرات، تجارت کو سیاست سے الگ رکھنے پر اتفاق

کابل، دو روزہ پاک افغان مذاکرات، تجارت کو سیاست سے الگ رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان تجارت اور ٹرانزٹ سہولیات کے معاملات پر دونوں ممالک کے وفود کی کابل میں دو روزہ مذاکرات میں تجارت کو سیاست سے الگ رکھنے اور عوام کے مفادات مد نظر رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں بغیر رکاوٹ تجارتی اور راہداری تعلقات پر اتفاق کرتے ہوئے وفود نے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ایگریمنٹ معاہدے کو دو ماہ میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز سے علاقائی کنٹینرز میں سامان منتقلی میں سہولت دیگا۔ پاک افغان وفود کے درمیان ترجیحی تجارت سے متعلق معاہدہ میں 1 سال کیلئے ٹرکوں کی آمد و روفت کیلئے عارضی آزاد اجازت نامے پر بھی اتفاق کیا گیا، عارضی آزاد اجازت معاہدہ مئی 2024 سے نافذ ہوگا۔

معاہدے کے تحت پاک افغان ہوائی اڈوں کے ذریعے ملٹی ماڈل ائیر ٹرانزٹ کی شکل میں سامان منتقلی پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ اگلے دو ماہ میں ملٹی ماڈل ائیر ٹرانزٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاہدے کے تحت افغانستان کے ٹرانزٹ سامان سے متعلق پاکستان ایک ہفتے میں بینک گارنٹی کی شرط ختم کرے گا، حسب سابق انشورنس کو کافی سمجھا جائے گا۔ دونوں وفود نے باہمی مشاورت سے دیگر رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ وفود کا بارڈر تجارت سے باز رہنے، بینکنگ تعلقات قائم کرنے اور ترقی دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی قیمت پر کوئلہ خریدنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کی سربراہی نائب وزیر تجارت محمد خرم آغا جبکہ افغان وفد کی قیادت تجارت کے قائم مقام وزیر نورالدین عزیزی نے کی۔
خبر کا کوڈ : 1125596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش