0
Saturday 30 Mar 2024 11:25

سابق وزیر تعلیم منیر گیلانی کی علامہ راجہ ناصر عباس کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

سابق وزیر تعلیم منیر  گیلانی کی علامہ راجہ ناصر عباس کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربرا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملکی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ سید منیر گیلانی نے علامہ راجہ ناصر عباس کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیابی امن پسند قوتوں کی فتح ہے، جو سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ ان کا انتخاب شہید قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی کے انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے اعلان اور بعدازاں تحریک جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے اس اعلان پر عملدرآمد کا تسلسل ہے۔ قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ نے دو علما علامہ عابد الحسینی اور علامہ جواد ہادی کو سینیٹر منتخب کروایا۔ پھر مسلسل سیاسی جدوجہد کا حصہ رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک جعفریہ نے حکومت بھی تشکیل دی۔ حیرت ہے کہ کچھ کم فہم لوگ اس وقت بھی اور اب بھی سیاست میں حصہ لینے پر تنقید کرتے ہیں، یا قومی قیادت کے سیاسی فیصلوں کی من پسند تشریح کرتے ہیں۔منیر گیلانی نے واضح کیا کہ علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں وہ خود تحریک جعفریہ کے مرکزی سیاسی سیل کے انچارج رہے۔ کئی علماء نے بھی سیاست میں حصہ لینے پر تنقید کی۔ لیکن ہم نے شہید عارف الحسینی کی رہنمائی سے درس لیتے ہوئے سیاست جاری رکھی۔ انتخابی سیاست میں کامیابی اور ناکامی ہوتی رہتی ہے، مگر میدان سیاست میں موجود رہنا ہی کامیابی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی کامیابی شہید حسینی کی سیاسی بصیرت اور ان کے قومی ورثہ تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم کی سیاست میں حصہ لینے کا تسلسل ہے۔

انہوں نے یاددہانی کروائی کہ ایک وقت تھا کہ ملت تشیع نے سیاست کو شجر ممنوعہ قرار دے رکھا تھا، مذہبی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لینے کے لیے تیار نہ تھی لیکن حالات نے ثابت کیا ہے کہ قوت نافذہ حاصل کئے بغیر اپنے حقوق حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ کیونکہ بد قسمتی سے شیعہ حقوق کے راستے میں حکومتوں ،بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ نے رکاوٹیں ڈالیں، شیعہ کے ساتھ کو اچھا سلوک نہیں کیا اور ضیا الحق کے مارشل لاء کے بعد شیعہ نے خود ہی عوامی قوت سے اپنے حقوق کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سینیٹ میں انتخاب پاکستان کے لئے خوش آئند ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین مل کر اگر الیکشن میں حصہ لیں تو نتائج اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا ہو سکتے ہیں۔

منیر گیلانی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بھی جنرل نشستوں پر چار امیدواروں پرویز رشید ،طلال چوہدری، ناصر محمود اور احد چیمہ کے بلامقابلہ منتخب ہونے، سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں ملک میں امن کے قیام میں صرف کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1125620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش