0
Friday 29 Mar 2024 19:57

200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کی منشیات فروشوں کیلئے سہولتکاری کا انکشاف

200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کی منشیات فروشوں کیلئے سہولتکاری کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 2 سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ فہرست میں شامل لاہورکے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں یا مبینہ طور پر براہ راست منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ پنجاب بھر میں 35 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطورسب انسپکٹر، اےایس آئی، کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جیو ٹیگنگ کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں تعینات ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش