0
Friday 29 Mar 2024 22:25

صنعت مالکان کو بڑا ریلیف، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے 2 نوٹیفکیشن معطل

صنعت مالکان کو بڑا ریلیف، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے 2 نوٹیفکیشن معطل
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے 2 نوٹیفکیشن معطل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اطلاق کا تنازع سے متعلق 400 سے زائد صنعتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکلاء نے مؤقف دیا کہ اوگرا نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پہلا نوٹیفکیشن 15 نومبر 2023ء کو جاری کیا تھا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وصولی یکم نومبر 2023ء سے شروع کر دی گئی تھی، علاوہ ازیں صنعتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا دوسرا نوٹیفکیشن 8 فروری کو جاری ہوا تھا، جبکہ دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی قیمتوں کی وصولی یکم فروری 2024ء سے شروع کر دی تھیں۔ درخواستگزاروں کے وکلاء نے مؤقف دیا کہ نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل اضافی قیمتیں وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے 2 نوٹیفکیشن معطل کر دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ وصولی اس وقت ہوگی جب نوٹیفکیشن کا اجراء ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 1125721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش