0
Friday 29 Mar 2024 22:39

امریکی پابندیاں، ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر

امریکی پابندیاں، ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر
اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی پابندیوں نے ایران کیلئے پاکستانی برآمدات ختم کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل تیسرے مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں اور درآمدات میں اضافہ ہوا۔ مالی سال 2021ء سے 2023ء کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئیں۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال 2021ء میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51 کروڑ 36 لاکھ ڈالر، جبکہ مالی سال 2022ء میں درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال 2023ء میں ایران سے درآمدات بڑھ کر 88 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں۔ مالی سال 2020ء میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صرف 10ہزار ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 2019ء میں ایران کیلئے برآمدات کا حجم ایک کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا اور مالی سال 2018ء پاکستانی برآمدات 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1125727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش