0
Friday 29 Mar 2024 22:41

"عرب ممالک" تاریخ میں پہلی بار "اسرائیل" کو مکمل طور پر "تسلیم" کرنے کیلئے تیار ہوئے ہیں، جوبائیڈن

"عرب ممالک" تاریخ میں پہلی بار "اسرائیل" کو مکمل طور پر "تسلیم" کرنے کیلئے تیار ہوئے ہیں، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران اپنے آف دی ریکارڈ ریمارکس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب اور کچھ دوسرے عرب ممالک اسرائیل کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ تیار ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے امریکی چینل سی این این نے گذشتہ روز منعقد ہونے والی امریکی صدر کی فنڈ ریزر تقریب میں حاضر خبرنگاروں سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے جوبائیڈن نے اپنے آف دی ریکارڈ ریمارکس میں، کہ جنہیں ریکارڈ نہیں کیا جاتا، دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت بہت سے دوسرے عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ تیار ہوئے ہیں!

رپورٹ کے مطابق اس دوران کمرے میں موجود خبرنگاروں نے بتایا کہ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں ابھی تفصیلات میں نہیں جا رہا ہوں لیکن دیکھو، میں نے سعودیوں کے ساتھ اور مصر، اردن و قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کیا ہے! وہ اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے پر پہلی بار تیار ہوئے ہیں!! 

اس حوالے سے جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ البتہ (اسرائیل کے لئے) غزہ (کی جنگ) کے بعد کا منصوبہ اور 2 ریاستی حل کی جانب بھی راستہ ہونا چاہیئے، ضروری نہیں کہ یہ کام آج ہی ہو جائے لیکن اس جانب پیشرفت ہونی چاہیئے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں!

امریکی میڈیا کے مطابق اس تقریب کی کارروائی کو، کہ جس میں سابق امریکی ڈیموکریٹ صدور، بارک اوباما اور بل کلنٹن نے شرکت کی؛ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے امریکہ کی جانب سے جاری مذموم اندھی حمایت پر بعض حاضرین نے پرو زور احتجاج کرتے ہوئے کم از کم 4 بار روکا اور غزہ میں فوری جنگبندی کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1125730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش