0
Friday 29 Mar 2024 22:43

چین کیجانب سے خطے کی سلامتی کیلئے ایران و روس کے ہمراہ مشترکہ بحری مشقوں کی اہمیت پر زور

چین کیجانب سے خطے کی سلامتی کیلئے ایران و روس کے ہمراہ مشترکہ بحری مشقوں کی اہمیت پر زور
اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے اعلان کیا ہے کہ چین، روس و ایران کی مشترکہ بحری مشقیں باہمی تعاون کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے میں بھی انتہائی اہم ہیں۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو میں وو کیان کا کہنا تھا کہ چین، روس و ایران پہلے بھی کئی ایک مشترکہ فوجی مشقیں انجام دے چکے ہیں کہ جو تینوں ممالک کی بحریہ کے درمیان قریبی تعاون و تبادلوں سمیت مشترکہ علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں کسی مخصوص ملک کے خلاف ہیں اور نہ ہی ان کا خطے کی صورتحال کے ساتھ کوئی تعلق ہے!

واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع نے گذشتہ ہفتے 14 مارچ کے روز اطلاع دی تھی کہ روسی، چینی و ایرانی بحری جہازوں نے بحیرہ عمان میں میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ 2024ء نامی مشترکہ بحری مشقوں کا فعال مرحلہ مکمل کر لیا۔

اس حوالے سے چینی پیپلز لبریشن آرمی بحریہ کی 45 ویں اسپیشل اسکارٹ فورس کے لیانگ ڈونگ نے حالیہ مشترکہ مشق کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مشق نہ صرف چین، ایران و روس کی بحری افواج کے درمیان تبادلوں و تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مفید ہیں بلکہ ان مشقوں نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی برقراری اور ایک مشترکہ مستقبل کی حامل میری ٹائم کمیونٹی کی تخلیق سے متعلق تینوں ممالک کی صلاحیت کو بھی پہلے سے کہیں زیادہ اجاگر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش