0
Saturday 30 Mar 2024 03:38

امریکہ نے امداد نہ دی تو ہمیں پسپائی اختیار کرنا پڑیگی، یوکرینی صدر

امریکہ نے امداد نہ دی تو ہمیں پسپائی اختیار کرنا پڑیگی، یوکرینی صدر
اسلام ٹائمز۔ روس کے خلاف کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے خواہش مند یوکرین کے صدر زیلنسکی کو جنگ میں شکست نظر آنے لگی، کہا کہ امریکا نے امداد نہ دی تو یوکرینی فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یہ بات امریکی اخبار کو انٹرویو میں کہی۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے تعاون نہ کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یوکرین دفاع سے محروم رہ جائے گا، یوکرین کے پاس پیٹرایٹ میزائل نہیں ہوں گے، الیکٹرانک جامنگ کے آلات نہیں ہوں گے، 155 ملی میٹر آرٹیلری گولے نہیں ہوں گے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ اس صورت میں فوج واپس لوٹ آئے گی، قدم بہ قدم پسپائی اختیار کر لے گی۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے پاس دفاعی نظام نہیں، وہ یہ نظام بنا رہا ہے اور اس کے پاس میزائلوں کی بھی شدید کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج پسپائی سے بچنے کی راہ تلاش کر رہی ہے، اگر محاذ پر صورتحال مستحکم رہی تو اس صورت میں یوکرین دفاع کیلئے نئی بریگیڈز کو تیار اور مسلح کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے موسم گرما میں یوکرین کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام رہی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1125790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش