0
Saturday 30 Mar 2024 11:11

مودی حکومت نے محکوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں، سیاسی ماہرین

مودی حکومت نے محکوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں، سیاسی ماہرین
اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر کے محکوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے بھارتی حکام کی انتقامی کارروائی سے بچنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے، ہر سات کشمیریوں کے سروں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے، کشمیریوں کے تمام سیاسی، معاشی، معاشرتی حتیٰ کی مذہبی حقوق سلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو روز قتل، گرفتار کر رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو گھروں، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کیا جا رہا ہے، انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانے کیلئے نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔

سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989ء سے فروری 2024ء تک 96 ہزار 2 سو 90 کشمیری شہید کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے کیلئے انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنا رہا ہے لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف اپنی مزاحمت عزم و ہمت کیساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔
خبر کا کوڈ : 1125813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش